بیدر: کرناٹک کے بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے خاندانوں کو ذاتی مدد فراہم کی۔ رکن اسمبلی رحیم خان Member of Assembly Rahim Khan اسمبلی سیشن کی وجہ سے بیدر میں موجود نہیں تھے لیکن جیسے ہی اسمبلی سیشن کا اختتام ہوا کاموں سے فارغ ہوتے ہی انہوں نے بیدر پہنچ کر سب سے پہلے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے خاندانوں کے گھر جاکر ان کو پرسہ دیا اور ذاتی طور پر مدد فراہم کی۔ Assistance to the families of those killed in various accidents in bidar
یہ بھی پڑھیں:
رکن اسمبلی بیدر رحیم خان نے غمزدہ خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے تیقن دیا کہ حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر بیدر کے تحصیلدار انا راؤ پاٹل اور دیگر افسران موجود تھے۔ واضح رہے کہ پچھلے دنوں حمیلہ پور، میں 16 سالہ مرزا ایان بیگ نامی ایک لڑکے کی لاش حمیلہ پور گاؤں کے قریب میں واقع پانی سے بھرے مینینگ کے کھڈے سے دستیاب ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں کنٹی میں ایک ہی خاندان کے چار لوگ جن میں دو خواتین شامل ہیں تالاب میں ڈوبنے کی وجہ سے موت واقع ہوئی تھی۔ جن میں 32 سالہ سنیتا اور اس کا بیٹا 12 سالہ ناگ شیٹی، 33 سالہ آنندہ اور اس کا بیٹا راجو 14 سالہ شامل ہیں۔ مہلوکین تالاب میں کپڑے دھونے کے لیے گئے تھے کہ اس درمیان یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔