رکن اسمبلی نرسمہا نائک کو علاج کے لیے بنگلور کے خانگی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، نرسمہا نائک نے اپنے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے اپنے حامیوں اور پارٹی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائے نہیں، میں بہت جلد صحتیاب ہو جاؤں گا، میری صحت کو لے کر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نرسمہا نائک مسکی اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار پرتاپ گوڈا پاٹل کی انتخابی مہم کے روح رواں مانے جاتے ہیں۔
بی جے پی امیدوار پرتاب گوڈا کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے، وہ اس وقت ہوم کورنٹائن ہیں۔