ETV Bharat / state

آشا اور ہاسٹل ورکرز کو مستقل کرنے کا مطالبہ - ضلع یادگیرمیں خواتین ورکرزکا جلاس

آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر کی ضلع صدر اومادیوی نے کہا کہ 'کئی برسوں سے خواتین ورکرز خدمات انجام دے رہی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے ورکرز کی ملازمت کو مستقل کریں۔'

آشا اور ہاسٹل ورکرز کو مستقل کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 1:21 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آل انڈیا یونائٹیڈ ٹریڈ یونین سینٹر یادگیر کی جانب سے آشا ورکرز اور ہاسپٹل ورکرز کو مستقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے والمیکی بھون میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر کی ضلع صدر اومادیوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ڈپٹی کمشنر کے توسط سے وزیراعلی بی ایس یدورپا کو ایک یادداشت روانہ کی گئی ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ آشا ورکرز اور ہاسٹل ورکرز کو مستقل کیا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کئی برسوں سے خواتین ورکرز خدمات انجام دے رہی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے ورکرز کی ملازمت کو مستقل کریں۔'

اس موقع پر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر یادگیر کے ذمہ داران کے علاوہ آشا ورکرز اور ہاسٹل میں خدمات انجام دینے والی خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔'

یہ بھی پڑھیں:گیسٹ لکچررز نے سروس سیکوریٹی کا مطالبہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.