ETV Bharat / state

بنگلور تشدد: گرفتاریوں کا سلسلہ جاری، خواتین پریشان - گرفتاریوں پر روک

بنگلورو میں ڈی جے ہلی تشدد کے معاملے میں گرفتاریوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

arrests continue in Bangalore violence relatives worried
بنگلور تشدد: گرفتاریوں کا سلسلہ جاری، خواتین پریشان
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 9:17 PM IST

توہین رسالت معاملے میں فیس بک پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والا بی جے پی کا حامی و تشدد کا اصل ملزم نوین، جس کی رہائش گاہ کے محلوں میں پچھلے چند دنوں سے پولیس لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے۔

بنگلور تشدد: گرفتاریوں کا سلسلہ جاری، خواتین پریشان

اس معاملے میں گرفتار شدہ افراد کے گھروں کی خواتین پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پولیس معصوموں کو گرفتار کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ فساد زدہ علاقے سلمز ہیں اور اس تشدد میں ہلاک شدہ افراد و گرفتار افراد غریب و مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس سلسلے میں سماجی تنظیموں و سیاسی قائدین کی جانب سے ایک عرصہ قبل پولیس کمیشنر کو میمورنڈم پیش کر التجاء کی گئی تھی کہ بے جا گرفتاریوں پر روک لگے اور معصوموں کو رہا کیا جائے، لیکن یہ گرفتاریاں ابھی بھی جاری ہیں۔

خواتین نے بتایا کہ ان کے ایک وفد نے آج امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی سے بھی ملاقات کی تھی کہ وہ مسلم سیاسی قائدین سے اس کے متعلق اپیل کریں کہ گرفتاریوں کے سلسلے پر روک لگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.