ETV Bharat / state

یادگیر: فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کی ستائش - یادگیر میں کورونا

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا شرما نے کہا کہ ضلع یادگیر میں کورونا ٹیسٹنگ بڑے پیمانے پر ہوئی ہے۔ ضلع یادگیر میں بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر مسلسل کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔ باہر سے آنے والے مسافروں کو بغیر جانچ کے ضلع کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔

یادگیر: فرنٹ لائن ورکرز کی تہنیت
یادگیر: فرنٹ لائن ورکرز کی تہنیت
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 2:11 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی فین اسوسی ایشن کی جانب سے ضلع کے فرنٹ لائن ورکرز کو تہنیت پیش کی گئی، جس میں آنگن واڑی ٹیچرز، نرس، آشا ورکرز اور محکمہ پولیس سے وابستہ ‏ہوم گاڈز شامل رہے۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا شرما نے کہا کہ ضلع یادگیر میں کورونا ٹیسٹنگ بڑے پیمانے پر ہوئی ہے۔ ضلع یادگیر میں بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر مسلسل کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔ باہر سے آنے والے مسافروں کو بغیر جانچ کے ضلع کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔

شلپا شرما نے کہا کہ آشا ورکرس، آنگن واڑی ٹیچرز، نرسز اور محکمہ پولیس کے تعاون سے ہی ہم نے ضلع یادگیر میں کورونا پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔ انتظامیہ آپ تمام کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی اور ان کے فین اسوسی ایشن کی جانب سے آج آپ تمام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اس اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔

وہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندومتی نے کہا کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ سے مسلسل محکمہ صحت اور ان سے جڑے احباب دن رات کام کر رہے ہیں۔ ہر روز آنے والے دن کے بارے میں سوچنے کی ایک عادت سی ہو گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کے تمام محکمہ جات ایک ہو کر عوام کی صحت کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

ڈاکٹر اندومتی نے کہا کہ جس طرح ہم کورونا اور لاک ڈاؤن کے معاملات میں تمام محکمہ جات کے اعلی ذمہ داران مل کر کام کر رہے ہیں۔ ضلع کی ترقی کے لیے بھی اسی طرح ملجل کر کام کریں تو بہت بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے فرنٹ لائن ورکرز کو آج جو عزت دے کر ہمت افزائی کی ہے۔ اس کا میں اور میرے محکمہ کے تمام شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آشا ورکرز، آنگن واڑی ٹیچرز، نرس اور ہوم گارڈز کا پھولوں سے استقبال کیا گیا اور انہیں راشن کٹ کے علاوہ دیگر تحفے بھی دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.