کرناٹک کے شہر یادگیر میں واقع ایس ایم کیئر ہاسپٹل کے معروف ڈاکٹر مسیح الدین نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں ہر روز اضافہ کے پیش نظر اب پہلے سے بھی زیادہ احتیاط، جسمانی دوری اور ماسک کا استعمال ضروری ہے'۔
کرناٹک کے محمکہ صحت کے مطابق 'گزشتہ کئی دنوں سے 50 سے زائد لوگ کورونا وائرس سے ہر روز متاثر ہو رہے ہیں'۔
ڈاکٹر مسیح الدین نے کہا ہے کہ 'کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لازمی طور پر ماسک کا استعمال کریں اور سینیٹائزر کے ساتھ ساتھ سماجی دوری برقرار رکھیں'۔
انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا بیماری عمر دیکھ کر نہیں آتی۔ اس وبا سے کورئی بھی متاثر ہوسکتا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں۔ ضروری کام ہو تو ہی گھر کے باہر جائیں اور کام ہونے کے فوری بعد اپنے گھروں کو چلیں جائیں'۔
ڈاکٹر مسیح الدین کے مطابق 'بے کار اور غیر ضروری طور پر گھومنا اور کثیر تعدا میں جمع ہونا بیماریوں کو دعوت دینے کے برابر ہے'۔
مزید پڑھیں: یادگیر: بارش کا پانی جمع ہونے سے عوام پریشان
ڈاکٹر مسیح نے عوامی مقامات، ہوٹلز، شادی خانوں اور دیگر مقامات میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے