کرناٹک کے ضلع یادگیر District Yadgir in Karnataka کے تعلقہ شورا پور کے تماپور علاقے میں واقع دارالمطالعہ میں آج کوئی مطالعہ کے لیے نہیں آتا۔ اقبال راہی شاعر و ادیب تماپور نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات Special Talk with Etv Bharat کرتے ہوئے کہا کہ دارالمطالعہ تماپور جو آزادی سے پہلے چند علمی شخصیات Academic Personalities نے مل کر اس کا قیام کیا خواجہ پیر صاحب اس کے بانی تھے۔
اس لائبریری میں کی علمی و سماجی اجلاس بھی ہوا کرتے تھے۔اصلاح ملت نامی تنظیم کے تحت سیمنار مشاعرہ ادبی پروگرام اس لائبریری میں منعقد کئے جاتے تھے۔ پرانی عمارت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے اس کو شہر کی مکہ مسجد کے اوپر کے کمروں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس لائبریری میں دینی اصلاحی سماجی وہ ادبی کتابوں کا ذخیرہ ہے جس سے کئی سالوں سے لوگ مستفید ہوتے آ رہے ہیں لیکن موجودہ دور میں یہ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 70 سالہ قدیم لائبریری میں آج 70 لوگ بھی مطالعہ کے لیے نہیں آتے۔
خاص کر نوجوان اس سے کو سو دور ہیں۔ اخبار پڑھنا اور علمی ادبی و سماجی کتابوں کا مطالعہ کرنے سے آدمی کے علم میں اضافہ ہوتا ہے لیکن افسوس کے آج کا نوجوان مطالعے سے دور ہے۔
افتخار احمد گوگی صدر دارالمطالعہ و مکہ مسجد تماپور نے کہا کہ آج کا نوجوان موبائل فون میں مصروف ہے کوئی لائبریری کو نہیں آتا سب سے قدیم لائبریری کی عمارت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے ہم نے اس کو مسجد کے اوپر کے حصے کے کمرے میں منتقل کیا ہے لیکن کتابیں رکھنے کے لئے الماریوں کرسیوں دیگر فرنیچر کی ضرورت ہے۔
'ہم کرناٹک اردو اکیڈمی اور صاحب خیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس قدیم لائبریری کو قائم رکھنے کے لیے یہاں درکار سامان کا تعاون کریں تاکہ نئی نسل کو بھی مطالعہ کے ذوق کو پروان چڑھانے میں یہ لائبریری معاون ثابت ہو ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نئی نسل کو بھی دارالمطالعہ سے جوڑا جائے۔'