کرناٹکا کسان سنگھ یادگیر کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر کرناٹکا کسان سنگھ تعلقہ یادگیر کے صدر مدکاپا نے کہا کہ ضلع یادگیر میں مسلسل ہوئی بارش سے کئی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔بارش کا پانی کھیتوں میں بھر جانے سے فصلیں تباہ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے سے ہی کسان بہت پریشان تھے اوراب بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں پوری طرح تباہ ہوچکی ہے۔
انہوں نے محکمہ زراعت کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یادگیر میں بارش کے پانی سے تباہ ہوئی فصلوں کا سروے کروا کر حکومت ان کسانوں کو سرکاری امداد فراہم کرے۔
اس موقع پر کرناٹکا کسان سنگھ یادگیر کے ذمہ داران موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کرناٹک: نصاب سے ٹیپو سلطان کا سبق ہٹانا نامناسب