بنگلور کے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے ایک ایپ متعارف کیا ہے جس سے لوگ آسانی سے اشیا ضروریہ حاصل کرسکتے ہیں۔
اسٹارٹ اپ ایسپر کے ایک بیان میں بتایا یا ہے کہ ’ہمارے ایک انجینئر کرن انٹو نے گاہکوں کی سہولت کےلیے ایک ایپ تیار کیا ہے جس کی مدد سے وہ محفوظ طریقہ سے اشیائے ضروریہ حاصل کرسکتے ہیں۔
ایپ کا نام ’نیبرہوڈ سپلائی‘ ہے جس کی مدد سے گاہک قریب میں واقع دکانوں پر موجود سامان کی فہرست معلوم کرسکتے ہیں۔
ایپ پر دوکاندار رجسٹر ہوتے ہوئے گاہکوں کو اشیائے ضروریہ جیسے غذائی اجناس، ادویات کے علاوہ ماسک سنیٹائزر جیسے سامان کو فروخت کرسکتے ہیں۔