ETV Bharat / state

Anti Conversion Bill Karnataka: کرناٹک اینٹی کنورژن بل پر سماجی کارکنان کا ردعمل - انٹی کنورژن بل تنقیدوں کی زد میں

کرناٹک میں بی جے پی حکومت کے اینٹی کنورژن بل Anti Conversion Bill Karnataka پر سماجی کارکنان نے شدید مذمت کرتے ہوئے دستوری حق کی پامالی سے تعبیر کیا ہے۔

اینٹی کنورژن بل پر سماجی کارکنان کا ردعمل

author img

By

Published : Dec 20, 2021, 8:47 PM IST

کرناٹک میں بی جے حکومت نے انٹی کنورژن بل Anti Conversion Bill کے ڈریفٹ کو کابینہ میں پاس کردیا ہے جس سے عوام میں اور خاص طور پر مسیحی کمیونیٹی میں غم و غصہ ہے۔

اینٹی کنورژن بل پر سماجی کارکنان کا ردعمل

اینٹی کنورژن بل کے متعلق متعدد اہم سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کسی بھی باشندے کے عقیدے کے عمل کو جرم قرار دینے کا کام کر رہی ہے جو کہ غیر دستوری ہے Protection of Right to Freedom of Religion ۔

اس بل کے متعلق ایڈووکیٹ مانوی کہتی ہیں کہ 'ایسے قوانین کے ذریعے حکومت عوام کو ان کے مذہب کے اعتبار سے نشانہ بنا رہی ہے۔ اچھوت پن جیسا بُرا رویہ لوگوں کو ہندو مذہب سے دوسرے مذاہب کی طرف دھکیل رہا ہے۔

اس سلسلے میں ایڈووکیٹ میتری نے کہا کہ 'دستور ہر کسی کو یہ حقوق دیتا ہے کہ وہ کسی بھی دین یا مذہب کو اختیار کرے اور اس پر عمل پیرا ہو اور اس سے حکومتوں کو کوئی پرابلم نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ جبراً مذہب تبدیلی کے نام پر ریاست بھر میں نفرت پھیلائی جارہی ہے اور اقلیتی طبقات کے لوگوں پر حملے کئے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ سماجی کارکن فردوس نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'بل کو قانونی شکل دیئے جانے سے پہلے ہی مسیحی کمیونٹی اور ان کی عبادت گاہوں پر حملے ہورہے ہیں اور جب اسے قانون بنادیا جاتا ہے تو مسیحیوں پر ظلم کا تصور بھی بھیاناک ہے۔

ان تمامی سماجی کارکنان نے ریاستی بی جے حکومت کو انتباہ دیا کہ اینٹی کنورژن بل کو نافذ کرنے کا ارادہ ترک کردے بصورت دیگر حکومت کے خلاف ریاست گیر مہم چلائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.