ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Elections 2023 : ضلع بیدر سے چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان - etv bharat urdu khabar

کرناٹک کانگریس کی جانب سے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے 124 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں سابق وزیراعلیٰ سدارامیا اور پارٹی کے کرناٹک صدر ڈی کے شیوکمار کے نام بھی شامل ہیں۔ جب کہ ضلع بیدر سے چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Karnataka Assembly Elections 2023
Karnataka Assembly Elections 2023
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 5:10 PM IST

بیدر: کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے کانگریس نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے اس سال ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے 124 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا گیا ہے۔اس فہرست میں بیدر شمال سے مسلسل چوتھی مرتبہ رحیم خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بیدر شمال حلقے سے 6 کانگریس قائدین نے ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی لیکن کانگریس پارٹی کے اعلیٰ ذمہ داران نے چوتھی مرتبہ بھی بیدر شمال کے لیے موجودہ رکن اسمبلی رحیم خان کو ٹکٹ دیا ہے۔ بیدر کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کانگریس پارٹی میں مسلسل چوتھی بار کسی کو اپنا امیدوار بنایا گیا ہے۔ رحیم خان کی مسلسل تین بار کامیابی سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ چوتھی بار بھی وہ اس بیدر شمال اسمبلی حلقے سے کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیدر ضلع کے جنوب سے اس بار بھی اشوک کھنی کو ٹکٹ دیا گیا ہے جب کہ بیدر جنوب سے چندرا سنگھ کا نام بھی سرخیوں میں رہا تھا لیکن کانگریس پارٹی نے اس بار بھی بیدر جنوب اسمبلی حلقہ سے اشوک کھنی کو اپنا امیدوار بنایا ہے اس کے علاوہ کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر و رکن اسمبلی بھالکی ایشور کھنڈرے کو دوبارہ سے بھالکی اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بیدر ضلع کے تعلقہ ہمنا آباد سے راج شیکھر پاٹل کو ٹکٹ دیا گیا ہے جو فی الحال ہمنا آباد کے رکن اسمبلی ہیں۔ اس طرح سے بیدر ضلع کے چار اسمبلی حلقہ جات کے لیے ٹکٹ کے ناموں کا اعلان ہوا ہے ان میں تین نام موجودہ اراکین اسمبلی کے ہیں۔
ضلع کے باقی دو اسمبلی حلقہ جات اوراد اور بسواکلیان کے لیے امیدواروں کا نام اعلان ہونا باقی ہے جو ممکن ہے دوسری فہرست میں ان دو اسمبلی حلقہ جات کے کانگریس امیدواروں کے نام شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کو لے کر اب تک تین سیاسی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کا نام کا اعلان کیا ہے۔ جن میں جنتادل سیکولر پارٹی نے 92، عام آدمی پارٹی 80 اور کانگریس نے 124 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ممکن ہے باقی پارٹیوں کی جانب سے بھی اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا جلد ہی اعلان ہوگا لیکن سب کی نگاہیں بی جے پی پارٹی کی پہلی فہرست پر لگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.