متعدد سماجی و ثقافتی تنظیموں کی جانب سے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا 130واں یوم پیدائش منایا گیا۔
بنگلور کی کئی مقامی تنظیمیں جیسے ٹیپو یونائٹیڈ فرنٹ، راشٹریہ مسلم مورچہ، سمتا سینک دل، دلت سنگھرش سمیتی و دیگر کی جانب سے اس پروگرام کو منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر معروف سماجی کارکن صوفی ولی با قادری نے کہا کہ انتخابات میں استعمال کی جارہی ای وی ایم مشین ایک دھوکہ ہے لہذا وہ اس کے خلاف ایک مہم کا اعلان کررہے ہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے وکیل ایڈووکیٹ ایس بالن نے کہا کہ موجودہ حکومتیں دلتوں و اقلیتوں کے حقوق کی حد درجہ پامالی کر رہی ہیں اور دستور کے اقدار کو تباہ کرنے پر آمادہ ہے۔ لہٰذا ان حالات میں عوام اٹھ کھڑی ہو اور جمہوریت مخالف طاقتوں کو ہرائیں۔
اس موقع پر مسلم، دلت، مسیحی و دیگر مذہبی رہنما نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک میں درپیش خطرات سے مقابلہ کرنے اور ملک کے دستور و جمہوریت کا تحفظ کرنے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
رمضان المبارک کے اول روزے کے موقع پر افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سبھی مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔