ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب غریبوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، یہاں تک کی بڑی آبادی کام کاج سے دور رہی اور سخت معاشی تنگی کا شکار رہی، حتیٰ کہ ایک وقت کی روٹی کے لیے لوگ محتاج ہوگئے، ایسے افسوسناک حالات میں شہر کے انمول سہارا اولڈ ایج ہوم کی جانب سے غرباء اور مخصوص افراد میں ہر مہینے راشن تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا۔
اس کار خیر کے متعلق ادارے کے ذمہ داران یونس سیٹھ اور مولانا محمد علی کہتے ہیں کہ اہل سروت حضرات آگے آئیں اور مجبور و مستحقین کی امداد کریں۔
انمول سہارا کے ذمہ دار اور امام احمد رضا اور مولانا محمد علی نے بتایا کہ وہ ضرورت مند افراد جن میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے، ان میں کئی مخصوص افراد بھی ہیں جو بے سہارا ہیں اور یہاں سے انہیں ہر مہینے راشن و دیگر ضروری اشیاء مہیا کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سماجی کارکن ماجد بلال نے کورونا سے متاثر ہزاروں لاشوں کی تدفین کی
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر ابھی تک ختم نہیں ہوئی اور تیسری لہر کا بھی خدشہ ہے، جس کی وجہ سے ملک کے مختلف مقامات پر نائٹ کرفیو اور ویک اینڈ کرفیو کا ابھی بھی نفاذ جاری ہے، جس کی وجہ سے غریب عوام کی زندگیاں پریشانی سے دوچار ہیں۔