گلبرگہ، کرناٹک: ریاست کرناٹک گلبرگہ میں عید میلاد النبیﷺ کی آمد سے قبل تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو سجانے میں یہاں کے مسلم نوجوانوں کا اہم کردار رہتا ہے۔ ان نوجوانوں کی جتنی بھی ستائش کی جائے وہ کم ہے۔ سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ Seerat Committee Gulbarga نے عوام سے جلوس میلادالنبی میں ادب واحترام کے ساتھ شرکت کی اپیل کی ہے۔ An appeal to the Public to Participate in the Milad un Nabi Procession with Respect and Politeness
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم مرچی بتاتے ہوئے کہا کہ سنگتراش واڑی، مسلم چوک، رنگ روڈ اور دیگر مسلم علاقوں میں نوجوان ایک مہینے سے سجاوٹ کے کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ قابل تعریف ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ عوام جلوس محمدی میں ادب و احترام کے ساتھ شرکت کریں۔ ساتھ ہی غیر ضروری نعرے نہ لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ جلوس کے دوران نکالے جانے والی جھانکیوں کے ساتھ ڈی جے نہ لگائیں، جس کے سبب شور ہوتا ہے۔ پولیس نے ڈی جے لگانے کی پرمیشن نہیں دی ہے۔ اس دوران غیر ضروری نعرے لگانے سے احتیاط برتی جائے۔ جلوس کے دوران جو نعرے لگانا ہے وہی نعرے لگائے جا ئیں۔ ساتھ ہی وقت کی پابندی کے ساتھ جلوس میں شرکت کرنے بھی عوام سے بھی گزارش کی گئی۔