کورونا وائرس کی وجہ پچھلے سات آٹھ ماہ سے کوئی ادبی محفل منعقد نہیں ہوئی ہے۔نہ ہی مشاعرے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اور نا ہی ادبی رسائل و جرائد شائع ہو رہے ہیں۔
اس ماحول کو لیکر شعراء و ادباء میں بے چینی سی پائی جا رہی ہے۔
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ادبی تنظیم انجمن ترقی اردو شاخ یادگیر کے صدر ڈاکٹر رفیق سوداگر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ایسے ماحول میں آن لائن مشاعرے کافی مفیدثابت ہوسکتے ہیں۔ ریاست کرناٹک کے شہر بینگلورو کی ادبی تنظیم امید فردا کے زیراہتمام ادبی محفلوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہےجو قابل ستائش ہے۔
انہوں نے ادبی تنظیم امید فردا کے صدر اور تمام ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس طرح کی دیگر تنظیموں کو بھی آن لائن مشاعرہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہی ایک بہتر ذریعہ ہے آن لائن مشاعرے سے شعراء میں لکھنے کی جستجو پیدا ہوگئی۔ اور ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے۔