بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں فیلکن انسٹی ٹیوشن میں منعقدہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مولوی محمد جمال الرحمان نے کہا کہ موجودہ پر فتن دور میں نوجوانوں کی صحیح رہنمائی کی جائے، انہیں اعلیٰ اخلاق سے آراستہ کیا جائے، تاکہ وہ قوم و ملت کا اثاثہ بنیں اور خدمت خلق کو اپنا نصب العین بنائیں۔
اس موقع پر کالجز کے طلبا سے گفتو کرتے ہوئے مولوی محمد جمال الرحمان نے کہا کہ کالج کیمپسز میں طلباء منشیات کا شکار ہورہے ہیں۔ اس سے ان کی نہ صرف شخصی بلکہ تعلیمی کریئر تباہ ہورہا ہے۔وہ معاشرے سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ منشیات کی لت سے انہیں چھٹکارہ دلانا ہم سبھی کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبد السبحان نے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین و اساتذہ کی سرپرستی میں اپنے لئے ایک خواب بنیں۔ اس خواب کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں، تاکہ اسی سمت پر محنت و جدوجہد کریں اور منزل مقصود تک پہونچیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ نے ریاست کے میڈیا برادری اور ان کے اہل خانہ کو نئے سال کی مبارکباد دی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلکن گروپ کے ذمہ دار ڈاکٹر عبد السبحان نے کہا کہ نئی نسل میں مقصد زندگی کو اجاگر کیا جائے تاکہ وہ تمام انسانیت کے لئے نفع بخش ہوں۔ایک اچھا انسان ہوتا ہے جو اخلاق پسند ہو اور اس سے معاشرے کو فائدہ پہنچے۔