ETV Bharat / state

مرکز پر درج ایف آئی آر منسوخ کی جائے: امیر شریعت (کرناٹک) - امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی

بنگلور میں گزشتہ روز امیر شریعت کی صدارت میں علماء کرام و عمائدین شہر کے علاوہ متعدد تنظیموں کے سربراہان کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جہاں تبلیغی مرکز نظام الدین کے مسئلے کے متعلق گفتگو ہوئی۔

میڈیا کی جانب سے چلائی جارہی زہر افشانی قابل مذمت

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 12:08 PM IST

اجلاس کے بعد امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی مرکز کے مسئلے پر چند میڈیا کی جانب سے چلائی جارہی زہر افشانی قابل مذمت ہے۔

مولانا صغیر احمد نے کہا کہ بروقت مرکز کے ذمہ داران نے انتظامیہ کو مرکز میں کثیر افراد کی موجودگی کے متعلق نہ صرف آگاہ کیا بلکہ ان کے نقل مکانی کی گزارش بھی کی تھی۔

میڈیا کی جانب سے چلائی جارہی زہر افشانی قابل مذمت

لہٰذا مرکز کے ذمہ دار مولانا سعد پر درج کی گئی ایف آئی آر نامناسب ہے اور اسے منسوخ کیا جانا چاہئے۔

اس موقع پر مولانا افتخار قاسمی نے سوال کیا کہ حکومت کو ان دیگر تمام سرکاری و غیر سرکاری پروگرامس جو بڑے پیمانے پر انہیں دنوں منعقد کیے گئے تھے ان پر کیوں کارروائی نہیں کی؟

انہوں نے کہا کہ تبلیغی مرکز کو لیکر حکومت اور میڈیا ایک مخصوص دین کے لوگوں کے خلاف نفرت بھڑکا رہی ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند، جمعیت علمائے ہند و دیگر مقامی تنظیموں کے قائدین نے اجلاس میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.