ETV Bharat / state

Free Ambulance for Poor بیدر میں ضرورت مندوں کیلئے ایمبولنس کا عطیہ - Free ambulance for the poor in Bidar

بیدر میں کرناٹک اسٹیٹ کوآپریٹیو اپیکس بینک کی جانب سے غریب ضرورت مندوں کے لیے ایمبولنس کا عطیہ دیا گیا تاکہ ضرورت مند اس سے استفادہ کرسکیں۔

18895849
18895849
author img

By

Published : Jul 2, 2023, 2:31 PM IST

بیدر: مشکل اوقات میں خصوصاً عام لوگوں کو مریضوں کو اسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولنس کی سخت ضرورت پیش آتی ہے۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کرناٹک اسٹیٹ کوآپریٹیو اپیکس بینک کی طرف سے ڈاکٹر گروپدپا ناگاماراپلی اسپتال کو (آکسیجن) والی ایمبولینس کا عطیہ کیا گیا تاکہ ضلع کی عام عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ڈی سی سی بینک District co operative central Bank بیدر کے چیئرمین اور کرناٹک اسٹیٹ کوآپریٹیو اپیکس بینک کے ڈائریکٹر اوماکانت ناگاماراپلی کی خصوصی دلچسپی سے بیدر ضلع کے تمام طبقوں کے افراد خاندان کے لیے یہ عطیہ کیا گیا، انہوں نے ایپیکس بینک کے تعاون سے ڈاکٹر گروپدپا ناگاماراپلی ملٹی سپر اسپیشلٹی کوآپریٹیو اسپتال کے چیئرمین سوریا کانت ناگاماراپلی کو آکسیجن والی ایک ایمبولینس) حوالے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

مذکورہ ایمبولینس میں ایمرجنسی کی صورت میں جان بچانے کے لیے آکسیجن اور جدید تکنیکی نظام موجود ہوگا۔
ڈاکٹر گروپدپا ناگاماراپلی اسپتال کے انتظامی بورڈ کے اراکین اور شیئر ہولڈر اراکین کی جانب سے، ضلع کے لوگوں کی جانب سے، ایپکس بینک کے صدر اور اسپتال کے صدر سوریہ کانت ناگاماراپلی نے انتظامی بورڈ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی سی سی بینک کے نائب صدر اور قانون ساز کونسل کے رکن بھیم رام پاٹل اور نارنجا کوآپریٹیو شوگر فیکٹری کے چیئرمین ڈی کے۔ سدرام، فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر بی ایس۔ اپرنا، فیکٹری کے جنرل منیجر سوما شیکھر پاٹل، شوگر کین ڈیولپمنٹ آفیسر بیرادار، اسپتال کے عہدیدار ڈاکٹر دیپاک چوپڑا، کرشنا ریڈی، رام شیٹی، ڈی سی سی بینک کے جنرل منیجر ریڈی، اسسٹنٹ جنرل منیجر وجے کمار اور دیگر معززین موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.