ETV Bharat / state

Judge Biswaraj Chegg Reddy تعلیم کے ساتھ اخلاق کا سیکھنا نہایت ضروری، بسواراج چیگ ریڈی

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 4:13 PM IST

بیدر کے گرونانک پبلک اسکول کی 48ویں سالگرہ کے موقع پرسیشن جج بسواراج چیگ ریڈی نے کہا کہ نمبر حاصل کرنا اہم نہیں ہے بلکہ اخلاقی، روحانی، فکری اور ذہنی ترقی سے طلبہ کا مستقبل سنورسکتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ اخلاق کا سیکھنا بھی نہایت ضروری ہے۔ Along with Education, Learning Ethics Is Also Very Important

تعلیم کے ساتھ اخلاق کا سیکھنا بھی نہایت ضروری : جج بسواراج چیگ ریڈی
تعلیم کے ساتھ اخلاق کا سیکھنا بھی نہایت ضروری

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کا معروف تعلیمی ادارہ گرونانک پبلک اسکول نے اپنی 48ویں سالگرہ عظیم الشان پیمانے پر منائی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بیدر بسواراج ایس۔ چیگ ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے بچوں سے کہا کہ نمبر حاصل کرنا اہم نہیں ہے بلکہ اگر طلباء اخلاقی، روحانی، فکری اور ذہنی طور پر ترقی کریں تو وہ کامیاب ہو سکتے ہیں ان کامستقبل سنور سکتاہے۔

ہندوستان ایک قدیم ملک ہے۔یہ ایک مقدس سرزمین ہے جہاں بہت سے عظیم شاعر اور رشی منی پیدا ہوئے ہیں، سوامی وویکانند ایسے ملک میں پیدا ہوئے اوروہ نوجوانوں کے لیے ایک تحریک بنے۔ ہمیں ان ہی کی طرح ملک کی ترقی کے لیے محنت کرنی چاہیے۔

چیگ ریڈی نے بچوں پر زور دیا کہ وہ اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دیتے ہوئے خود کو ملک کی خدمت کے لیے تیار کریں۔ بچوں کو اپنے والدین کے حکم سے آگے بڑھتے ہوئے اپنی تعلیم کے ساتھ چلنا چاہیے اور اچھے نتائج لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے محنت کرنی چاہیے۔شہری تہنیتی کمیٹی بیدر کے صدر جناب چن بسپا ہالہلی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور کہا کہ گرو نانک اسکول ضلع کا ایک ماڈل اسکول ہے، جو تعلیم کے میدان میں بہت بڑی خدمات انجام دے رہا ہے اور مستقبل کی تعمیر کر رہا ہے۔

بچوں کے لیے اساتذہ کی رہنمائی ضروری ہے، انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دیں،پروفیسر ڈی بی کمبار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم جدید دنیا میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو کتابوں اور الیکٹرانکس کی دنیا کو اہمیت دیں، والدین انہیں الیکٹرانک ڈیوائسز فراہم کریں اور ان کی نگرانی کریں تاکہ بچے معاصر علم حاصل کر سکیں۔

بچے اپنے علم میں اضافے کے لیے کتابیں زیادہ سے زیادہ پڑھیں،کیوں کہ کتابیں ہمیشہ آپ کی حفاظت کریں گی۔والدین بچوں کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت مختص کریں، بچوں کی نشوونما میں والدین کا کردار بہت اہم ہے۔ والدین بچوں کے لیے جائیدادیں بنانے کی بجائے ان کے لیے وقت اپنا وقت دیں،طلبہ میں نیکی کا بیج بونا اور اس بیج کو پھل دار ردرخت بنانے کی تعلیم دینا آج کی اشد ضرورت ہے۔

کٹور رانی چنمما مہیلا سنگھ کی صدر ڈاکٹر گرما سداریڈی اور سری انارو پاٹل تحصیلدار بیدر نے مختلف مقابلوں میں جیتنے والے طلباء میں میڈل اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے،ڈاکٹر ریشما کور نائب صدرگرونانک پبلک اسکول نے سالانہ رپورٹ پڑھی اور اسکول کے چار دہائیوں پر محیط سفر کی داستان بیان کی اور کہاکہ ان 48 سال میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی محنت کی وجہ سے اسکول نے قدم بہ قدم ترقی کی ہے،

مزید پڑھیں:Teachers Meeting Held In Bidar بیدر میں اساتذہ کے اجلاس کا انعقاد

انہوں نے اس کی ترقی کے لیے محنت کرنے والے تمام اسٹاف اور تعاون کرنے والے والدین کو مبارکباد دی۔پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ایس بلبیر سنگھ نے کی۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل مسٹر این راجو نے خیر مقدمی تقریر کی اور مسز بھاگیہ شالی نے اظہارتشکر کیا۔ جناب امجد علی، مسز عارفہ ہادی اور اسٹاف ممبران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.