ETV Bharat / state

All India Ideal Teachers Association امتحانات کی تیاریوں کے سلسلے میں طلباء و طالبات کیلئے خصوصی کیمپ کا انعقاد - واقع آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن

کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہرسال کی طرح امسال بھی امتحانات کی تیاری کو لے کر طلباء و طالبات کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ طلباء و طالبات کے درمیان اس کیمپ کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا ریا ہے۔

امتحانات کی تیاری کیسے کریں
امتحانات کی تیاری کیسے کریں
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 3:24 PM IST

امتحانات کی تیاری کیسے کریں

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے امتحانات کی تیاریوں کے مدنظر طلباء و طالبات کے لئے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبداللہ مدثر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال ہونے والے سالانہ امتحانات کے مدنظر ہماری تنظیم (آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن بیدر) کی جانب سے دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کے لئے 'امتحانات کی تیاری کیسے کریں' کے عنوان سے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کیمپ کا مقصد طلبا و طالبات کو امتحانات کی تیاریوں میں گائیڈ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sinehal R On Transgenders and Women مظلوم خواتین اور خواجہ سرا کو سماج کے مرکزی دھارے میں شامل کیا جائے، سنیہل آر

انہوں نے کہا کہ ضلع بیدر کے تعلقہ جات ہمناآباد، بھالکی، اوراد، بسواکلیان وہ دیگر مقامات پر دسویں جماعت میں زیر تعلیم سرکاری اردو اسکولوں کے طلباء طالبات کے لیے خصوصی کلاسز کے ذریعہ بچوں میں امتحانات کی تیاری پر کام شروع ہوا ہے۔ اسی طرح طلباء و طالبات کے لئے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے دسویں جماعت کے بعد گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سال اول سال دوم کے طلبہ و طالبات کے لئے اپنی صلاحیتوں کے مستقبل کو لے کر غور و فکر کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ بچوں اور بچیوں کی دلچسپی کس مضمون میں ہے۔ بچوں کی دلچپسی کو دیکھتے ہوئے ان کی مدد کی جاتی ہے۔ اس سے بچوں اور بچیوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.