ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں آل انڈیا اگری کلچر یونین کی جانب سے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر آل انڈیا جنوادی مہیلا تنظیم کے صدر لیلا نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت ملک میں دستور ہند کے خلاف کام کر رہی ہے،کسان مزدور عوام کی فکر کے بجائے اڈانی امبانی کی فکر کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'بھارت ایک جمہوری ملک ہے، مگر بی جے پی اس ملک کے جمہوری نظام کو تبدیل کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ زرعی قوانین کے پیش نظر کسان گزشتہ 60 دنوں سرحد پر احتجاج کررہے ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت کسانوں کے مسائل حل کر نے بجائے کسانوں کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
گلبرگہ: یوم جمہوریہ پر مفت طبی کیمپ کا انعقاد
کرناٹک میں بھی گئوکشی قانون بنا کر بی جے پی کی ریاستی حکومت نے دلت اور مسلم طبقے کو روزگار کرنے کی کوشش کی ہے۔ بی جے پی اپنے منمانی قانون بناکر عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔