بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس پارٹی کی طرف سے اپنے منشور میں دی گئی پانچ گارنٹی اسکیموں کو نافذ کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سدارامیا نے ایک پریس کانفرنس کی۔ سدارامیا نے اسمبلی میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے گارنٹی اسکیموں کے نفاذ کے بارے میں جانکاری دی۔ کرناٹک میں اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس نے جن پانچ 'اہم' وعدوں کو پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا ان میں تمام گھروں کو 200 یونٹ مفت بجلی (گریہ جیوتی)۔ ہر گھر کی خاتون سربراہ کو 2,000 روپے کی ماہانہ امداد (گریہ لکشمی)، بی پی ایل خاندان کے ہر فرد کو 10 کلو چاول مفت (انا بھاگیہ)، بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کے لیے ماہانہ 3,000 روپے اور بے روزگار ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے 1,500 روپے دو سال (یووا ندھی) اور خواتین کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بسوں میں مفت سفر ہے۔
-
#WATCH | We decided to implement all five guarantees. Guarantee-1 'Gruha Jyoti', which exempts families with up to 199 units from paying electricity bills; effective from July 1st. Guarantee-2 is 'Gruha Lakshmi'; govt will pay Rs. 2000 to woman head of family. The scheme will be… pic.twitter.com/3Ea7XOOJQJ
— ANI (@ANI) June 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | We decided to implement all five guarantees. Guarantee-1 'Gruha Jyoti', which exempts families with up to 199 units from paying electricity bills; effective from July 1st. Guarantee-2 is 'Gruha Lakshmi'; govt will pay Rs. 2000 to woman head of family. The scheme will be… pic.twitter.com/3Ea7XOOJQJ
— ANI (@ANI) June 2, 2023#WATCH | We decided to implement all five guarantees. Guarantee-1 'Gruha Jyoti', which exempts families with up to 199 units from paying electricity bills; effective from July 1st. Guarantee-2 is 'Gruha Lakshmi'; govt will pay Rs. 2000 to woman head of family. The scheme will be… pic.twitter.com/3Ea7XOOJQJ
— ANI (@ANI) June 2, 2023
کابینہ کے اجلاس کے بعد یہاں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم سدارامیا نے کہا کہ مفت بجلی کی تقریباً 200 یونٹ کے وعدے یکم جولائی سے شروع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "کُل 200 یونٹ بجلی مفت ملے گی، جن صارفین نے جولائی تک بل ادا نہیں کیے انہیں ادا کرنا ہو گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ 'گریہا لکشمی اسکیم، جس میں ایک خاندان کی ہر خاتون 'سربراہ' کو 2,000 روپے ماہانہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے جو 15 اگست سے لاگو کیا جائے گا۔ آن لائن درخواست 15 جون سے 15 جولائی تک کھولی جائے گی۔ فائدہ اٹھانے والوں کو آدھار کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات جمع کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Siddaramaiah on Hate Politics نفرت کی سیاست برداشت نہیں کی جائے گی، سدارامیا
وہیں 'انا بھاگیہ' اسکیم کے تحت یکم جولائی سے تمام بی پی ایل خاندانوں، انتیودیا کارڈ ہولڈرز کو 10 کلو گرام اناج مفت دیا جائے گا۔ چیف منسٹر اور شیوکمار کی پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد کرناٹک کابینہ کی توسیع کی گئی۔ 20 مئی کو سدارامیا نے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا اور ڈی کے شیوکمار نے نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس کے بعد سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت نے انتخابات سے قبل پارٹی کی طرف سے دی گئی پانچ وعدوں کو نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے۔