ریاست کرناٹک شہر گلبرگہ میں محکمہ ایکسائز کے عہدیداروں نے سیڑم سے تعلق رکھنے والے کاروباری کو وینکٹہ پورتانڈہ، جانے والی شاہراہ پر کرناٹک پولیس نے 310 لیٹر کلوڈّی اور 8480 لیٹر دیسی شراب ضبط کی ہے۔
اسی ضمن میں ایکسائز ڈپٹی انسپکٹر رمیش اور ان کے عملے نے مشترکہ طور پر وینکٹہ پور بانڈہ میں چھاپہ مارکر 200 لیٹر کلوڈّی، اور رنجول کے جناردھن ریڈی منکال کے مکان سے تقریباً 8480 لیٹر دیسی شراب ضبط کی گیہ ہے۔
واضح رہے کہ سیڑم ایکسائز انسپکٹر لکشمی راتھوڑ نے اس ضمن میں معاملہ درج کرلیا ہے، تاہم وہیں اٹکال سے بانڈہ جانے والی شاہراہ پر 110 لیٹر کلوڈّی ضبط کی گئی۔
گلبرگہ کے ڈپٹی کمشنر گوپال نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے، تاہم آگے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔