اس موقع مولانا محمد جاوید مصباحی کہا کہ ہر سال عرس اعلیٰ حضرت کے موقع ملک میں دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا تھا۔
اس سال پھیلی ہوئی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے گلبرگہ شہر میں عرس اعلیٰ حضرت کو سادگی کے ساتھ منا یا جارہا ہے۔ اعلیٰ حضرت نے کئی خدمات انجام دیے ہیں۔
مذہبی تعلیمی، سماجی، ملی اور سائنس کے میدان میں بھی اعلیٰ حضرت نے اپنی خدمات کو انجام دی ہے۔ اعلیٰ حضرت نے ہمیشہ انسانیت کا پیغام دیا ہے۔
مولانا محمد جاوید نے بتایا کہ اعلیٰ حضرت نے ملک سے محبت اور انگریزی کی غلامی کے خلاف بھی اپنی آواز کو بلند کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ، 'ایک سو سال پہلے حضرت اپنے حیات میں تعاون نامی پھیلی ہوئی وبا کے متعلق عوام کو اس بچنے کے لئے آگاہ کیا تھا۔ اسی طرح کی وبا آج پوری دنیا میں کورونا وائرس ہے۔ اس وبا سے پچنے کے لئے عوامی کو سماجی فاصلہ احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کے لئے کہا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ، 'حضرت کا عرس کو صرف ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ وہ ایک مصنف تھے، جنہوں نے کئی کتابیں لکھی ہیں۔ کئی زبانوں کا ترجمہ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
کرناٹک: اردو اکاڈمی کی تشکیل نہ ہونے سے اردوداں طبقہ ناراض
حضرت کی خدمات صرف مذہبی اعتبار تک نہیں ہے بلکہ حضرت نے ہر میدان اپنی خدمات کو انجام دیا ہے۔'