بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں اےبی وی پی شاخ بیدر نے تعلیمی سال 2021-22 کے بقایا طلباء کے لئے وظیفہ کو فوری جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔Akhil Bharatiya Vidyarthi Parisad Demand Release Of Scholarship In Bidar In Karnataka
لاکھوں غریب اور ہونہار طلباء ہر سال اسکالرشپ کے لئے دراخواست کرتے ہیں۔اسکالرشپ کی رقم کو اپنی تعلیم کی تکمیل کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اس بار اسکالرشپ اسکیم میں درخواست جمع کرانے کے بعد اس اسکیم میں اسکالرشپ جاری ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔ لیکن زیادہ تر طلباء کو وظیفہ نہیں ملتا۔
![تعلیمی سال میں طلباء کے لئے وظیفہ کا مطالبہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kaur-bidar-photo-kaur10022_03112022193551_0311f_1667484351_77.jpg)
اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی جانب سے امبیڈکر سرکل سے لے کر شہر کے ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بیدر کے ذریعے وزیراعلی کرناٹک بسواراج بومئ کے نام ایک درخواست پیش کی گئی،
اس یادداشت میں اس معاملے پر فوری توجہ دینے،اسکالر شپ جاری کرنے کی درخواست کی گئی۔ طلباء کو رقم فراہم کریں اور ساتھ ہی اسکالرشپ کے غلط استعمال کی مناسب تحقیقات کرنے کی بھی اپیل کی گئی ۔
اس احتجاج میں سٹی سکریٹری امبریشا برادار، سٹی آرگنائزیشن سکریٹری ہیمنتا، کارکن ششی کانت پون راجگیرا، ماروتی، نکھیل، شیوانند، طالبات اپیکشا، لاونیا، شیوانی، پرگیہ، ویشالی، کلپنا، سواتھی اور دیگر موجود تھے۔Akhil Bharatiya Vidyarthi Parisad Demand Release Of Scholarship In Bidar In Karnataka