کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع قلعہ میں آج دو ستمبر کو ایک ایئر شو کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شہر کے تمام اسکولز اور کالجوں کے طلبا کو شام 4.30 بجے ہونے والے ایئر شو کو دیکھنے کے لیے قلعہ میں مدعو کیا گیا ہے۔ Air show organized in bidar fort اس حوالے سے بیدر کے ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی نے کہا کہ شہر کے تمام اسکولوں اور کالجوں کے طلبا کو 2 ستمبر کی شام 4.30 بجے ہونے والے ایئر شو دیکھنے کا موقع دیا گیا ہے، تمام اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ اور پرنسپلوں کو طلبا کے ساتھ قلعہ میں شو کے مقررہ جگہ پر 2 ستمبر کی شام 4.30 بجے تک موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بیدر ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی نے یہ بھی بتایا کہ ضلع کے عوام کو بھی ائیر شو دیکھنے کے لئے 3 ستمبر کو مدعو کیا گیا ہے، اس کے لیے عوام سے 4.30 بجے تک قلعہ میں موجود رہنے کی بات کہی گئی ہے۔ ایئر شو دیکھنے کے لیے خصوصی بس کی بھی سہولت دی گئی ہے جس کی تفصیلات اس طرح سے ہیں۔ Air show organized in bidar fort
مزید پڑھیں:
بیدر کے ڈیویزنل کنٹرولر K.K.R.S.A کارپوریشن نے کے مطابق کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن بیدر کی جانب سے سنٹرل بس اسٹینڈ اور اولڈ بس اسٹینڈ سے بیدر قلعہ تک خصوصی بس کی سہولیات فراہم کی گئی ہے۔ ایئر شو دیکھنے والے تمام افراد اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔