ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ذاکر احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو کی۔
اس دوران انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ رمضان کا مقدس ماہ ہے اس ماہ کو عبادت میں گزاریں۔لیکن انہوں نے اپنے شہر نوجوانوں پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہر کے نوجوان افطار کے بعد سڑکوں اور گلیوں میں گشت کرتے نظر آتے ہیں۔
بعض نوجوان تراویح کے بعد گاڑیوں پر ادھر ادھر گھوم رہے ہیں جو غیر ضروری ہے۔ذاکر احمد نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں حکومت کی جانب سے جو گائڈ لائن جاری کی گئی اس پر عوام سختی سے عمل کرے ماسک، سینیٹائزر کا استعمال کریں اور عوامی فاصلے کا خیال رکھیں۔
انہوں ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چھوٹے کاروباریوں پر زیادہ سختی نہ کریں اور ان پر جرمانہ نہ لگائیں یہ لوگ روز مرہ کا گزارہ کرنے والے لوگ ہیں۔ انہیں علم نہ ہونے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کی ہدایات سے بے خبر ہیں۔