ریاست کرناٹک میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کو مضبوط بنانے کے لئے گلبرگہ شہر کے ہفت گنبد میں ممبرشپ کیمپنگ اجلاس منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گلبرگہ ضلع صدر عبدالر رحیم مرچی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کرناٹک میں مجلس کو مضبوط بنانے کے لئے چھ دنوں کی ممبرشپ کیمپنگ چلائی جارہی ہے۔ جس کا آغاز آج گلبرگہ سے کیا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کرناٹک کے گلبرگہ، بیدار، یادگیر، بلاری، بیجاپور، ہبلی دھارواڑ، بلگام اور دیگر اضلاع کا دورہ کیا جارہا ہے۔ جس میں حیدرآباد اور کرناٹک کے کئی لیڈران بڑی محنت کے ساتھ ریاست بھر کادورہ کر رہے ہیں۔ مسلم اور دلت طبقے کے عوام بڑی تعداد میں پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے گرام پنچایت اور کارپوریشن انتخابات میں بھی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اپنے امیدواروں کو اتار رہی ہے۔ جس کے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔
اس موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ریاست کرناٹک کے صدر عثمان غنی نے کہا کہ 'مجلس صرف مسلمانوں کی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ ایک سیکولر پارٹی ہے۔ مجلس نے ہمیشہ مسلم اور دلتوں کے حقوق کے لئے اپنی آواز کو بلند کیا ہے۔ آج تک کرناٹک میں مجلس کے کسی بھی لیڈران پر ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'مجلس ملک بھر میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے دستور پر عمل کرتی ہے۔'