ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں مجلس اتحادالمسلمین کے ضلعی صدر منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے رکن پارلیمان بھگونت کھوبا نے بسواکلیان میں اپنی پارٹی کے کونسلر کے نائب صدر کے عہدے پر شکست کھانے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین ایک فرقہ پرست پارٹی ہے۔
منصور احمد قادری نے کہا کہ ملک میں سب جانتے ہیں کہ کون سی سیاسی پارٹی فرقہ پرستی کو ہوا دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں مجلس کی جانب سے جو پہلا میئر منتخت ہوا وہ ایک دلت تھا۔
انہوں نے کہا کہ بسواکلیان میں تین کونسلر ہیں، ان میں سے ایک دلت ایک لینگایت اور ایک مسلم ہے۔
ملک میں مجلس اتحاد المسلمین ایسی پارٹی ہے جس میں تمام طبقات کے ساتھ انصاف کیا جاتا ہے، بی جے پی کی جانب سے اترپردیش اور کرناٹک میں کسی بھی مسلم کو ٹکٹ نہیں دیا گیا، تاہم مسلمان ہمیشہ سے کسی نہ کسی پارٹی کو اپنا آؤٹ دے کر برادران وطن کو کامیاب بناتا آیا ہے۔
رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین پر فرقہ پرستی کا الزام عائد کرنا سراسر غلط ہے۔