اس موقع پرآل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن ونگ یادگیر کے صدر سیداپا نے کہا کہ 'ریاستی حکومت کو طلباء وطالبات کی جان سے زیادہ امتحانات کی فکر ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ''ریاست کے 32 اضلاع میں بیشتر اضلاع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے باوجود اس کے کہ ریاستی حکومت امتحانات کروانا چاہتی ہے یہ تعجب کی بات ہے۔''
انہوں نے کہا کہ ''ریاستی حکومت طلباء کی صحت کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔''
اس موقع پر سبھاش سکریٹری آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن شاخ یادگیر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔