اس موقع پر اگری کلچر ورکرز یونین کی ضلع سکریٹری جے شری یم کٹیمنی نے بتاتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل انڈسٹریز اسکیم غریب مزدوروں کے لئے ہے۔
جس سے دیہاتوں میں عوام کو روزگار مل سکے، مگر یہاں پر پچھلے تین مہینوں سے کام کرنے والے مزدوروں کو افسران کی جانب سے تنخواہ دینے میں لاپرواہی برتی جارہی ہے۔
یہاں کے کئی دیہاتوں میں مزدور کام کررہے ہیں، لیکن یہاں کملا پور تعلقہ کے شری چند پنچایت میں کام کرنے والے مزدوروں کو یہاں کے بی ڈی او کی جانب سے ابھی تک مزدوروں کی تنخواہ دینے کے لئے این یم آر نہیں نکا لا جانے پر مزدوروں کی تنخواہ ملنے میں دیری ہورہی ہے، جس سے یہاں کے کئی مزدوروں کو پریشان ہونا پڑ رہا ہے۔