کرناٹک بیدر: حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے صدر عزیز اللہ سرمست اپنے دورے ہمنا آباد تعلقہ ضلع بیدر کے موقع پر میلاد النبیﷺکے منانے کے طریقے کار پر اپنی رائے رکھی۔انہوں نے کہا کہ میلاد کے معنٰی نبی کریم ﷺکی ولادت ہے۔ نبیﷺ کی ولادت کے موقع پر عبادت گاہوں گھروں اور چوراہوں پر روشنی کا نظم کیا جاتا ہے اور مبارکبادی کے لاکھوں ہزاروں بڑے بڑے ڈیجیٹل فلیکس لگائے جاتے ہیں جس میں میلاد النبی کی مبارکباد دینے والے احباب کی بڑی بڑی فوٹو لگائی جاتی ہے۔ Advise to Distribute Seert un Nabi Books
انہوں نے کہا کہ میلاد النبی کی مبارکبادی کہ ڈیجیٹل فلیگ میں اپنی تصویر لگانے کے بجائے گنبد خضرا کی تصویر لگائیں اور انگریزی و علاقائی زبان میں نبی و رسول ﷺ کی تعلیمات اور احادیث کو شائع کریں اور ساتھ ہی جلوس کے موقع پر پلے کارڈز پر بھی انگریزی اور علاقائی زبان میں چھوٹی چھوٹی احادیث سیرت کی باتوں کو انگریزی اور علاقائی زبان میں لکھیں جس میں خاص کر سماج کی بہتری کے لیے بھائی چارہ انسانیت، تعلیم، ماحولیات ، پڑوسیوں کے حقوق، سود شراب کی لعنت ، جیسے موضوعات کو پلے کارڈ کے ذریعے عام لوگ خاص کر برادران وطن کو ان کی اپنی زبان میں معلومات فراہم کریں۔ Milad un Nabi Celebration Preparation
عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ میلادالنبی کے روز اپنے دفتر کاروباری مرکز ، اور پڑوس میں غیر مسلم دوستوں، افسران ، روزمرہ ملنے والوں کو مٹھائی کے ایک ڈبے کے ساتھ سیرت کی کتابیں ان کی اپنی زبان میں تقسیم کریں انشاء اللہ اگر ہم اس طرح کا عمل کرتے ہیں تو اسلام کی تعلیمات اور نبی کی سیرت کو عام کرنے کے حقیقی معنوں میں سچے عاشق رسول ہوں گے۔