بنگلورو: ریاست کرناٹک کے بنگلورو کے سداشیو نگر تھانہ علاقے میں سال 2018 گود لیے ہوئے ایک بیٹے نے اپنی ماں کو زندہ جلا کر قتل کر دیا تھا۔ ملزم کو قتل کے الزام میں جیل جانا پڑا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد ملزم نے اپنے والد کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ ملزم کی شناخت اتم کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق منجوناتھ اور اس کی بیوی کے بچے نہیں تھے۔ انہوں نے ملزم کو گود لے لیا تھا۔ تاہم، اتم کمار نے اپنے والدین کی تذلیل کی۔ وہ ان سے نفرت کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Pakistani Girl Arrested بنگلورو میں مبینہ غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی لڑکی گرفتار
پولیس نے بتایا کہ اس نے 2018 میں اپنی گود لینے والی ماں کو آگ لگا دی تھی۔ اس واقعے کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔ رہا ہونے کے بعد اس نے اپنے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ والد منجوناتھ کے پاس پانچ مکانات ہیں اور ملزم چاہتا تھا کہ اس کے والد اسے کرایہ کی رقم لینے کی اجازت دیں۔ جب منجوناتھ نے انکار کیا تو اس نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم اکثر وبیشتر کرایہ داروں کو ڈرایا دھمکایا کرتا تھا۔ کرایہ داروں سے زبردستی کرایہ اصولی کرتا تھا۔ پولیس جب اسے گرفتار کرنے کے لیے موقع پر پہنچی تو وہ ڈرامہ کرنے لگا۔ سداشیو نگر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔