ETV Bharat / state

کرناٹک: منشیات کی اسمگلنگ معاملے میں اداکار کی پیشی - Actor's contact with smuggler Sandeep Patil

کنڑ اداکار سنتوش کمار، اینکر اکول بالاجی اور بنگلور میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے سابق رکن یوراج آر وی آج منشیات اسمگلنگ کے معاملے میں کرناٹک پولس کی کرائم برانچ کے سامنے پیش ہوئے۔

کرناٹک: منشیات کی اسمگلنگ معاملے میں اداکار کی پیشی

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 5:16 PM IST

بنگلور: کنڑ اداکار سنتوش کمار، اینکر اکول بالاجی اور بنگلور میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے سابق رکن یوراج آر وی آج منشیات اسمگلنگ کے معاملے میں کرناٹک پولس کی کرائم برانچ کے سامنے پیش ہوئے۔

اسمگلنگ کے معاملے میں اپنا نام آنے کے بارے میں پوچھے جانے پر اداکار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ صرف ویبھو جین کے رابطے میں تھے اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے ان کے پاس دستاویزات بھی موجود ہیں۔

اینکر بالا جی نے کہا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "میری ویبھو جین کے ساتھ کوئی خاص شناسائی نہیں تھی، صرف ملاقات میں علیک-سلیک ہوتا تھا"۔

ایک سینئر پولس عہدیدار نے بتایا کہ ان تینوں سے الگ الگ تفتیش کی جائے گی۔ قیاس ہے کہ منشیات کے اسمگلر سندیپ پاٹل کے ساتھ تینوں ملزمین کا رابطہ ہے۔ قبل ازیں، کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر نے کہا تھا کہ ٹھوس معلومات کی بنیاد پر اسمگلروں کے ساتھ ان تینوں کے تعلقات ہونے کا شبہ ہے۔ اس کے بعد تینوں کو نوٹس بھیجا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.