کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں کرناٹک، مہاراشٹر اور آندھرا پردیش کے بعد تیسرے نمبر پر ہے جبکہ تمل ناڈو چوتھے نمبر پر ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی اموات کے معاملے میں کرناٹک اب مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تمل ناڈو تیسرے نمبر پرہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 8,12,784 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 7,384 مریضوں کے صحتیاب ہوجانے سے اس مرض سے نجات پانے والوں کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ کر 7,34,682 ہوگئی ہے۔
دریں اثناء مزید 55 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 11,046 ہو گئی ہے۔ اس دوران نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیاد ہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی جس سے اب یہ ریاست میں فعال کیسز کم ہو کر اب 67,037 رہ گئے۔
غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کے فعال کیسز کے معاملے میں کرناٹک مہاراشٹر اور کیرالہ کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔