ETV Bharat / state

پھل فروش خاتون پر تیزاب سے حملہ

بیلگاؤں کے علاقے رائے باغ میں ایک شخص مقامی پھل فروش خاتون پر تیزاب سے حملہ کر کے فرار ہوگیا، اس واقعے میں متاثرہ خاتون بری طرح سے زخمی ہوئی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 2:31 PM IST

کرناٹک کے ضلع بیلگاؤں کے شہر رائے باغ میں ایک 30 سالہ خاتون جو پیشے سے پھل فروش ہے، جمعہ کی شام میں تقریباً سات بجے اس پر ایک شخص نے تیزاب سے حملہ کر کے وہاں سے فرار ہوگیا۔

اس واقعے میں خاتون بری طرح سے زخمی ہوئی ہے۔ حملے کے فوراً بعد جائے واقعہ پر موجود لوگوں نے پہلے اس خاتون پر پانی ڈال کر اسے بچانے کی کوشش کی۔

اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور متاثرہ کو ابتدائی علاج کے لیے جنرل اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن حالت مزید بگڑ جانے پر اسے بذریعہ ایمبولینس بیلگاؤں ضلع اسپتال روانہ کردیا گیا۔

اس واقعے کے بعد خاتون پر تیزاب سے حملہ کرنے والے ملزم اناپا سیٹھ نے خود کو پولیس کے حوالے کرکے اقبال جرم بھی کیا لیکن اس سے پہلے اس نے خود بھی زہر خورانی کرلی تھی۔

پولیس نے اناپا کی بگڑتی حالت سیکھ اسے بھی رائے باغ کے جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا بعد از اسے ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا۔

فی الحال پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.