ETV Bharat / state

کرناٹک میں پجاریوں کے قتل کے تین ملزم گرفتار - پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ

مانڈیا شہر میں شری ارکیشور سوامی مندر کے تین پجاریوں کو قتل کرکے مندر کی دان پیٹی لوٹنے والے تین ملزمین کو پولیس نے مڈبھیڑ کے دوران گرفتار کر لیا۔

کرناٹک میں پجاریوں کے قتل کے تین ملزم گرفتار

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 8:46 PM IST

کرناٹک میں مانڈیا پولیس نے پیر کی صبح ارکیشور مندر کے پجاریوں کے قتل کے معاملے میں تین ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے ملے سراغ کے بعد ملزمین کے سدولو گیٹ کے پاس بس اسٹینڈ پر ہونے کی اطلاع پر وہاں پہنچی پولیس ٹیم نے ملزمین کو خود سپردگی کرنے کو کہا، اسی دوران ملزمین نے پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی اور پتھراؤ بھی کیا۔ جس کے بعد پولیس کو اپنی حفاظت میں ان پر گولی چلانی پڑی اور بعد میں سبھی ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں اسسٹنٹ ڈپٹی انسپیکٹر اور دو کانسٹیبل زخمی ہو گئے جنہیں مدور تعلقہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمین کی شناخت وجے (30) ،گاندھی (28) اور منجو (30) کے طور پر ہوئی ہے۔ پیر میں گولی لگنے سے زخمی تینوں ملزمین کو علاج کے لئے مدور تعلقہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کے پرشورام نے کہا: ’’ہم نے ہوا میں گولی چلائی اور انہیں خود سپردگی کرنے کے لئے کہا، جب ملزمین پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے توہم نے ان کے پیروں کو نشانہ بنا کر گولیاں چلائیں۔‘‘

واضح رہے کہ جمعرات کو مانڈیا شہر کے گوڈالو میں شری ارکیشور سوامی مندر کے تین پجاریوں کو قتل کرکے مندر کی دان پیٹی لوٹ لی گئی تھی۔ پولیس نے قاتلوں کو پکڑنے کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.