ETV Bharat / state

Karnakata Elections 2023 ایس ڈی پی آئی کے عبد الحنان نے سرواگنا نگر حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کی

عبد الحنان نے ایس ڈی پی آئی کی سماجی و سیاسی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام سروگنہ نگر حلقے میں تبدیلی چاہتی ہے لہذا وہ پُر امید ہیں کہ عوام کا ساتھ انہیں حاصل ہوگا اور وہ کامیاب ہوکر لوگوں کی امیدوں پر کھرا اتریں گے۔

ایس ڈی پی آئی کے عبد الحنان نے سرواگنا نگر حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کی

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 5:01 PM IST

ایس ڈی پی آئی کے عبد الحنان نے سرواگنا نگر حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کی

بنگلور: سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے شہر بنگلور کے سروگنہ نگر اسمبلی حلقے سے عبدالحنان نے امیدوار کے طور پر اپنا نامینیشن فائل کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبد الحنان نے اپنی پارٹی کی سماجی و سیاسی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام سروگنہ نگر حلقے میں تبدیلی چاہتی ہے لہذا وہ پر امید ہیں کہ عوام کا ساتھ انہیں حاصل ہوگا اور وہ کامیاب ہوکر لوگوں کی امیدوں پر کھرے اتریں گے۔

عبدالحنان نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کے ورکرز نے کووڈ کے دوران عوام کی خوب خدمت کی ہے اور فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے چالائے جارہے حجاب، حلال و اذان مخالف مہم کے خلاف پارٹی لڑتی رہی۔ عبد الحنان نے مزید کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے لائے گئے سی اے اے و این آر سی جیسے عوام مخالف قوانین کے خلاف بھی ان کی پارٹی نے آواز بلند کی تھی۔

یاد رہے کہ ایس ڈی پی آئی کی جانب سے عبد الحنان نے سووگنہ نگر حلقے میں پچھلے 2018 کے الیکشنز میں بھی نامینیشن فائل کیا تھا لیکن انتخابات سے قبل پرچہ واپس لے لیا تھا۔ اب آنے والے الیکشنز میں اپنی قسمت آزمانے کے لئے پھر سے اسی حلقے سے نامینیشن فائل کیا ہے۔ یاد رہے کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کرناٹک یونٹ نے کُل 85 اسمبلی حلقوں میں اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے اور وہ امید کر رہی ہے کہ اس مرتبہ کرناٹک اسمبلی میں پارٹی کا کھاتہ کھلےگا۔

یہ بھی پڑھین: Karnataka Assembly Election بیدر کے چھ اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.