ETV Bharat / state

APP is Corruption Free Party عآپ رشوت سے پاک پارٹی ہے، اشواک کمار - عام آدمی پارٹی کے متوقع امیدوار اشوک کمار کا بیان

بیدر اسمبلی حلقہ شمال کے امیدوار اشواک کمار نے بتایا کہ مختلف دیہاتوں کے عوام نے عام آدمی پارٹی کی جانب سے دہلی اور پنجاب میں عوام کو دی جانے والی سہولیات اور فلاحی کاموں کو عام آدمی کا اچھا کام قرار دیا۔ اشوک کمار نے مزید کہا کہ بیدر شمال سے عام آدمی پارٹی کے لیے میرے علاوہ مزید 2 پارٹی کارکنان علیم الدین اورمحمد مصطفی نے بھی ٹکٹ کے لیے درخواست دی ہے مجھے امید ہے کہ بیدر شمال سے پارٹی کے اعلیٰ ذمہ داران مجھے ٹکٹ دیں گے۔ Ashok Kumar Aam Aadmi Party candidate

عام آدمی پارٹی رشوت سے پاک پارٹی ہے
عام آدمی پارٹی رشوت سے پاک پارٹی ہے
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 2:03 PM IST

عام آدمی پارٹی رشوت سے پاک پارٹی ہے

بیدر: کرناٹک کے بیدر شمال سے عام آدمی پارٹی کے متوقع امیدوار اشوک کمار نے ایک پیس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جنتادل سیکولر پارٹی چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں اس لیے شمولیت اختیار کی ہے کہ عام آدمی پارٹی رشوت سے پاک پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بیدر اسمبلی حلقے کے مختلف دیہات میں انتخابی دورہ کیا تو دیہاتوں میں عوام نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت پر صحیح فیصلہ قرار دیا۔ پنجاب اور دہلی میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے کیے جانے والے عوامی فلاحی اور ترقیاتی کام سے عوام پوری طرح واقف ہو چکے ہیں۔

بیدر اسمبلی حلقہ شمال کے مختلف دیہاتوں کے عوام نے عام آدمی پارٹی کی جانب سے دہلی اور پنجاب میں عوام کو دی جانے والی سہولیات اور فلاحی کاموں کو عام آدمی کا اچھا کام قرار دیا۔ اشوک کمار نے مزید کہا کہ بیدر شمال سے عام آدمی پارٹی کے لئے میرے علاوہ مزید 2 پارٹی کارکنان علیم الدین اور محمد مصطفی نے بھی ٹکٹ کے لئے درخواست دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ بیدر شمال سے پارٹی کے اعلیٰ ذمہ داران مجھے ٹکٹ دیں گے۔
اشوک کمار نے مزید کہا کہ میں عوام کی خدمت کے جذبے کو لے کر انتخابات میں آیا ہوں اگر پارٹی مجھے ٹکٹ دیتی ہے اور میں اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہوتا ہوں، تو بیدر کی عوام کے لیے رات دن محنت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری جیت ہوتی ہے تو میں بیدر میں دیگر ترقیاتی کاموں کے علاوہ منی ودھان سبھا بنانے کا خواہشمند ہوں۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی کی جانب سے کیے جانے والے ترقیاتی کام اور عوامی فلاحی کام کو عمل میں لاتے ہوئے عوام کی خدمت کروں گا۔

مزید پڑھیں:MIM Leader On Bidar MLA Raheem Khan کانگریس کرپشن مخالف نہیں بلکہ کرپشن کی تائید کررہی ہے: مرزا شفیع اللہ بیگ
اس موقعے پر عام آدمی پارٹی ضلع بیدر کے صدر اویناش نے کہا کہ بیدر کے چھ اسمبلی حلقہ جات میں عام آدمی پارٹی اپنے امیدوار کھڑا کر رہی ہے جہاں تک بیدر شمال کی بات ہے، اشوک کمار اسمبلی حلقے کے مضبوط دعویدار ہیں۔ پارٹی کے اعلیٰ ذمہ داران کی جانب سے امیدواروں کو لے کر ابھی سروے چل رہا ہے۔ بہت جلد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقعے پر سیکریٹری عام آدمی پارٹی ضلع بیدر مہیش اس پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.