ETV Bharat / state

بنگلور: اسکول فیس کم کرنے کے لیے عآپ کی مہم

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ حال ہے، ایک بڑی آبادی روزگار سے دور ہے اور اس بیچ اسکولوں میں والدین بچوں کی فیس ادا نہ کرپانے کی صورت میں بچوں کو آن لائن کلاسز میں داخلہ نہیں دیا جارہا ہے، جس سے بچوں کی تعلیم خطرے میں آچکی ہے۔

aam aadmi party launched a campaign to reduce school fees in bengaluru
اسکول فیس کم کروانے کے لیے عآپ نے شروع کی مہم
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 9:40 PM IST

اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے" فیس کم کریں اور بچوں کے مستقبل کی حفاظت کریں" کے عنوان سے ریاست گیر مہم چلائی جارہی ہے، جس میں ریاست بھر سے دستخط جمع کیے جائیں گے۔

دیکھیں ویڈیو

اس مہم کے متعلق بات کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رہنما قدرت اللہ نے کہا کہ نج اسکولوں کے انتظامیہ کے دباؤ سے پریشان والدین اپنے بچوں کی فیس کے لئے سود پر قرض لینے پر مجبور ہیں، جب کہ بی جے پی کی حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر لاچار والدین پر ظلم کر رہی ہے۔

aam aadmi party launched a campaign to reduce school fees in bengaluru
اسکول فیس کم کروانے کے لیے عآپ نے شروع کی مہم

مہم کے دوران عام آدمی پارٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ حکومت کرناٹک کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاون کے دوران پریشانی میں مبتلا والدین کے بدحالی کو نظرانداز کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: دہلی: قومی سیکنڈری اسکول اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے

پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ نجی اسکولوں کی فیس کے متعلق وزیر برائے تعلیم سروش کمار خاموش ہیں، بلکہ حکومت خود نجی اداروں کے ساتھ ہے اور اگر اس مسئلے کا حل نہیں نکالا گیا تو ریاست میں تعلیمی نظام درہم برہم ہوجائیگا، جس سے معصوم بچوں کا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.