بنگلورو:ریاست کرناٹک میں کایروی ندی کے پانی کی تقسیم کو لے کر تنازع مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے تامل ناڈو کو پانی سپلائی کئے جانے کو لے کر سیاست تیز کردی ہے۔
کرناٹک میں کاویری ندی کے پانی کو تامل ناڈو سپلائی کئے جانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی جانب سے بتاریخ 26 ستمبر کو بنگلور بند منائے جانے کا اعلان کیا گیا یے۔
اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے بلائے گئے بند پر مندرجہ ذیل سوال کئے گئے جن کے عاپ کے رہنماوں نے کچھ اس طرح جوابات دئے....ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو 26 ستمبر کو بنگلور بند کرنے کے لئے اجازت ملی ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ ہاں ہم نے اجازت حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم کیوں بند واپس لے ۔ہم نے دو روزہ یعنی 26 ستمبر اور 29 ستمبر کے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لوگوں کو اس کی حمایت کرنی چاہئے۔ہم عوام کے فائدے کے لئے یہ بند کر رہے ہیں۔لوگوں کو ہماری حمایت میں سڑکوں پر اترنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس کی کھل کر مخالفت کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں:JDS BJP Alliance جے ڈی ایس و بی جے پی اتحاد سے کانگریس کو 2024 انتخابات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا
واضح رہے کہ بنگلورو پولیس کمیشنر کے ایک تسزی بیان میں کہا گیا کہ 26 ستمبر کو بلائے گئے بند کے لئے اجازت نہیں دی جائیگی اور یہ کہ ایک دن قبل رات ہی سے شہر میں 144 سیکشن کے تحت کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔