بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع الحسنات ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جلسہ برائے خواتین بیدر میں منعقد ہوا جس میں ریاست کرناٹک کے مشہور علمائے کرام نے شرکت کی۔ انہوں نے موجود دور میں خواتین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔خواتین نے بھی اس جلسے میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
بخاری شریف جامعة الحسنات الماس فاؤنڈیشن اسکول ، نزد گاوان چوک، بیدر دکن کی مشہور و معروف عظیم شخصیت حضرت مولانا حافظ عبدالجبار مظاہری نقشبندی دامت برکاتہم بانی و ناظم جامعہ مدینۃ العلوم لاتور مہاراشٹرا کے ہاتھوں جلسے کا افتتاح ہوا۔ انہوں نے بخاری شریف کی پہلی اور آخری حدیث کا درس دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کی لڑکیاں علم دین حاصل کر رہی ہیں۔ایک مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم اور ایک عورت کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم تسلیم کی جاتی ہے ۔قابل مبارکباد ہیں جامعۃ الحسنات بیدر کے ذمہ داران جو بیدر شہر میں لڑکیوں کی دینی تعلیم کا نظم کے ہیں الحمداللہ 100 سے زائد لڑکیاں اس دینی مدرسہ میں علم دین حاصل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ شہر میں راست طور پر 100 سے زائد خاندانوں میں علم دین کی شمع روشن ہو رہی ہے۔ مولانا محمد عبدالعلیم فاروقی ناظم جامعہ خیر النساء للبنات نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ۔
یہ بھی پڑھیں:Eid Ul Adha 'امت مسلمہ قربانی کے فلسفے کو بھول چکی'
مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی بانی و ناظم جامعة الحسنات وصدر الماس فاؤنڈیشن اسکول بیدر نے مدرسہ کا تعلیمی نصاب طالبات کا تعلیمی مظاہرہ اور اساتذہ کی خدمات کے حوالے سے کہا کہ جامعۃ الحسنات دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم اور فنی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ موجودہ دور میں لڑکیوں کو دینی و عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کا درس دینا وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے۔