پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے یادگیر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریہ نے کہا کہ مہذب معاشرہ اور ایک بہترین قوم کی تعمیر کے لیے تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوارڈ یافتہ اساتذہ کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے کہ وہ بچوں کو مختلف شعبہ جات میں بہتر تعلیم دے۔
انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو با اختیار، خود اعتماد، خود کفیل رہنے کی تعلیم دی جائے، معاشرے میں امن اور ملک کی ترقی میں تعلیم ہی اہم رول ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا اچھا شہری بننے کے لیے ہر بچے کو تعلیم یافتہ ہونا نہایت ضروری ہے۔
اس موقع پر بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ پانے والے ٹیچرس کو مبارک آباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹو آفیسر شلپا شرما، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرینواس، گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع یادگیر کے صدر چندر کانت کے علاوہ محکمہ تعلیمات کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ دیگر اساتذہ موجودہ تھے۔
'تعلیم سے ہی معاشرے اور قوم کی ترقی ممکن ہے' - اساتذہ
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ضلع پنچایت اور محکمہ تعلیمات کے جانب سے 'بیسٹ ٹیچر ایوارڈ' تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔