ETV Bharat / state

پلاسٹک کی لعنت پر قابو پانے کے لیے ایک انوکھا طریقہ

author img

By

Published : Dec 28, 2019, 2:08 PM IST

میسورو کے چما راجندرہ زوالوجیکل گارڈن میں جو بھی سیاح پلاسٹک بیگ کے ساتھ آتے ہیں ان کے بیگ پر ایک بارکوڈ لگایا جا رہا ہے۔

no plastic zone in Mysore  zoo
no plastic zone in Mysore zoo

ریاست کرناٹک کے شہر میسورو میں چما راجندرہ زوالوجیکل گارڈن میں انتظامیہ نے پلاسٹک کو ختم کرنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ نکالا ہے، زو میں آنے والے جو بھی سیاح پلاسٹک کے بیگ لاتے ہیں، ان کے بیگ پر ایک بارکوڈ چپکا کر 10 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

لوگ اگر پلاسٹک بیگ ساتھ لاتے ہیں تو انتظامیہ کی طرف سے 10 روپے وصول کیے جاتے ہیں، جس کے بعد جب وہ زُو سے واپس جاتے ہیں تو اس وقت انہیں وہ 10 روپے واپس دیے جاتے ہیں۔

ہر سال 20 سے 25 لاکھ لوگ زُو میں سیر کرنے آتے ہیں

انتظامیہ کا کہنا ہے 'یہ قدم خاص طور اس لیے لیا گیا ہے، تاکہ سیاح اپنے ساتھ پلاسٹک بیگ نہ لے کر آئیں'۔

اس زُو میں ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں، اور چھٹیوں کے دنوں میں سیاحوں کی تعداد 10000 تک چلی جاتی ہے۔

زُو کے ڈائریکٹر اجیتھ کولکرنی کا کہنا ہے 'ہمارے زُو میں 1500 جانور اور پرندے ہیں، اور ہر سال 20 سے 25 لاکھ لوگ زُو میں سیر کرنے آتے ہیں۔ لہذا ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ اپنے ساتھ پلاسٹک بیگ لے کر آتے ہیں، جس سے ماحول میں آلودگی پیدا ہوتی ہے۔ اور انتظامیہ کے لیے پلاسٹک بیگز کو زُو میں سے صاف کرنا بہت مشکل ثابت ہوتا تھا، اب ہم نے اپنے اس انوکھے قدم کے ساتھ پلاسٹک کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے'۔

چما راجندرہ زوالوجیکل گارڈن انتظامیہ کی پلاسٹک کو جڑ سے ختم کرنے کی اس پہل کی عام لوگ کافی سراہنا کر رہے ہیں۔

Intro:Body:

ghjhj

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.