خیال رہے کہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک جنگ تھی، جس میں امام حسین اور اس وقت کے برسر اقتدار یزید کے درمیان ہوئی تھی جس میں پیارے نبی صل اللہ علیہ و سلم کے سارے خاندان کی قربانی پیش کی گئی اور دین اسلام کو زندگی بخشی۔
اس موقع پر سلطان شاہ قادری عرف سونو استاد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امام حسین کی شہادت بلا شبہ ایک محبت کا پیغام ہے۔ امام حسین نے کربلا کے میدان میں اپنی شہادت کے ذریعے دین اسلام کو زندہ کیا۔ استاد نے کہا کہ امام حسین کی شہادت عالم اسلام کو اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔
حضرت مام اولیاء کے فرزند ایوب خان نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علم اس لئے بٹھائے جاتے ہیں کہ لوگوں میں میدان کربلا میں ہوئے واقعات کی یاد تازہ کی جائے۔ جیسے حضرت عباس، حضرت امام حسین، حضرت علی کا علم اسی لئے لگائے جاتے ہیں تاکہ اس وقت کے مناظر یاد آئیں، تازہ ہوں اور دل ان احساسات سے متاثر ہوں۔
محرم کے اس موقع پر علم لگائے گئے، شربت اور لنگر عام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں نے درگاہ پر شرکت کی۔