ETV Bharat / state

پھل تاجرکورونا سے فوت

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 5:19 PM IST

کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کورونا وائرس سے متاثر 65 سالہ ایک پھل فروش کی موت ہوگئی ہے، متوفی کے رابطہ میں آنے والے 20 افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔

پھل فروش کی کورونا سے موت
پھل فروش کی کورونا سے موت

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں سات اپریل کو کورونا وائرس سے ایک 65 سالہ شخص کی موت ہوگئی ۔ متوفی سٹی بس اسٹینڈ سوپر مارکیٹ سے نزدیک پھل فروخت کرتا تھا۔

اس واقعے کے بعد ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور پھل فروش کے رابطے میں آنے والے اس کے اہلخانہ اور جس اسپتال میں اسے داخل کرایا گیا تھا وہاں کے ڈاکٹرز، عملہ، نرس سمیت تقریباً 20 افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔

گلبرگہ شہر کی انتظامیہ یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ پھل فروش کے رابطے میں مزید کتنے شخص آئے ہیں تاکہ انھیں بھی جلداز جلد کورنٹائن کیا جائے اور ان کی طبی جانچ کی جاسکے۔

بخار اور سانس کی سخت تکلیف میں مبتلا ایک 65 سالہ شخص کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔

واضح رہے کہ متوفی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے علامت ظاہر ہونے کے بعد اسے ای ایس آئی ہسپتال گلبرگہ میں داخل کیا گیا تھا۔

گلبرگہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے نتیجہ میں اس کی موت کی تصدیق کی گی تھی۔ اس کے بعد مذکورہ اسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.