بیدر: شہر بیدر میں ڈاکٹر ایس بلبیر سنگھ جی کی سماجی و تعلیمی و سوشل خدمات کو دیکھتے ہو ئے انہیں کرناٹک سرکار کی جانب سے کرناٹک راجوتسووا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ بات کیمیکل اور کھاد کے وزیر مملکت مسٹر بھگونت کھوبا نے کہی۔ وہ گرونانک گروپ آف انسٹی ٹیوشن کی جانب سے گرونانک انجینئیرنگ کالج کے احاطے میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سردار بلبیر سنگھ جی کی فیملی گزشتہ کئی دہائیوں سے بیدر ضلع میں تعلیمی میدان میں ہی نہیں بلکہ شعبہ صحت، اور سما جی کاموں میں بھی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی بیدر ضلع کی ترقی میں ان کا تعاون اسی طرح سے برقرار رہے گا۔ A Felicitation Meeting in Honor of Dr Balbir Singh in Bidar
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر سابق وزیر و بیدر کے رکن اسمبلی جناب رحیم خان نے ڈاکٹر ایس بلبیر سنگھ جی کی فیملی کی خدمات کو سراہتے ہو ئے انہیں کہا کہ گرونانک گروپ آف انسٹیٹیوشن کی جانب سے بیدر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کیا جائے اس کے لیے میرا جو بھی تعاون چاہیے میں وہ دینے کے لئے تیار ہوں۔ اس مو قع پر گرونانک گروپ آف انسٹیٹیوشن کی نا ئب صدر محترمہ ریشما کاﺅر،شا ہین ایجو کیشن سو سائیٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر، کے آر ای سو سائیٹی کے صدر مسٹر چن بسپا، بھوم ریڈی کالج کے صدر ڈاکٹر بسوراج پا ٹل اشٹور، سری سدرام اپا شرانو بیلڈاڑ، سری ہوا ملیناتھ سوامی جی کےعلا وہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس مو قع پر مختلیف سما جی و ملی تنظیموں اور کا لج و اسکول انتظا میہ کی جا نب سے ڈاکٹر ایس بلبیر سنگھ جی اور انکی اہلیہ محترمہ ریشما کاﺅر کی شالپو شی و گلپوشی کر تے ہو ئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔