سنی لیون کے مداحوں کیلئے کرناٹک کی نورادی روڈ بار سرکل کی مرغی کی گوشت کی دوکان پر خصوصی پیش کش رکھی گئی اور یہ پیش کش سال بھر کے لیے ہے۔ دوکان کے مالک پرساد نے اپنی دکان پر چکن خریدنے والے سنی لیون کے مداحوں پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ کا بورڈ بھی لگایا ہے۔ یہ پیش کش دوکان پر آکر سنی لیون کے مداح ہونے کا محض دعویٰ کرنے والوں نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے کچھ شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔ Special Discount For Sunny Leone Fans
پہلی شرط یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر سنی لیون کا فالورو ہونا لازمی ہے۔
دوسری شرط یہ ہے کہ سنی لیون کی 10 تصاویر فون میں ہونا ضروری ہے۔
تیسری شرط یہ ہے کہ سنی لیون کے سوشل میڈیا کے تمام تصاویر پر اس شخص کا کمنٹس ہونا لازمی ہے۔
ان تمام شرائط پر کھرا اترنے والے مداحوں کو 10 فیصد ڈسکاونڈ فراہم کیا جائے گا۔ اس ڈسکاونڈ والا بورڈ سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔