ETV Bharat / state

پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے والی امولیا کو ضمانت - اسد الدین اویسی

پاکستان کی حمایت میں نعرہ لگانے والی سماجی کارکن امولیا لیونا کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

A Bengaluru court granted bail to Amulya Leona who raised the slogan of 'Pakistan zindabad' at an anti-CAA-NRC rally
پاکستان کے حق مین نعرہ بلند کرنے والی امولیا کو ضمانت ملی
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 7:45 AM IST

Updated : Jun 12, 2020, 7:50 AM IST

بنگلور کی ایک عدالت نے 20 فروری کو سی اے اے - این آر سی مخالف ریلی میں 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ بلند کرنے والی امولیا لیونا کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

واضح رہے پاکستان کی حمایت میں نعرہ لگانے والی سماجی کارکن امولیا کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ بنگلورو کی اپار پیٹ پولیس نے یہ کارروائی کی۔ دوسری جانب ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اسٹیج پر پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

امولیا لیونا کے والد وویالڈ نے اس واقعہ پر برہمی کے ساتھ کہا تھا کہ 'اسے جیل میں سڑنے دو۔ پولیس اگر اس کی ہڈیاں توڑ دے تب بھی مجھے فرق نہ پڑے گا۔ اس نے جو کچھ کہا میں اس کی تائید نہیں کرتا اور نہ میں اس کی ضمانت کیلئے وکیلوں سے رجوع کروں گا۔'

بتادیں کہ جب لڑکی نے اسٹیج سے پاکستان زندہ باد جیسے نعرے لگائے تھے اس وقت اسد الدین اویسی نے بھی انہیں روکنے کی کوشش کی تھی۔ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔

Last Updated : Jun 12, 2020, 7:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.