ETV Bharat / state

کرناٹک: 96 برس کی ضعیف خاتون کورونا سے صحتیاب - COVID-19

کرناٹک میں ایک 96 برس کی ضعیف خاتون کورونا کو شکست دیکر صحتیاب ہوئی ہیں جس کے بعد ضعیف خاتون کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

96-year-old woman beats COVID-19 in Karnataka
کرناٹک: 96 برس کی ضعیف خاتون کورونا سے صحتیاب
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 10:55 PM IST

بنگلور سے 160 کیلومیٹر کی دوری پور واقع ہیریور کی ضعیف خاتون کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد 27 جون کو چترادرگا ضلع کے ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا جبکہ یہ خاتون ایک 65 سالہ کورونا پازیٹیو شخص سے ربط میں آئی تھیں۔

ضعیف خاتون کو 14 دنوں تک کورنٹائن کرتے ہوئے علاج کیا گیا اور آج صحتیابی کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری ہے اور یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ریاست میں ہفتہ واری لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا۔ ریاست میں اب تک پچیس ہزار سے زائد لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 14 ہزار مریض زیرعلاج ہیں اور اس سے 401 اموات ہوئی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 22752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 742417 ہوگئی ہے اوراب تک ، ملک میں اس وبا سے مجموعی طور پر 20642 افراد ہلاک اور456831 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 264944 فعال کیسز موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.